ثانیہ مرزا کی کپتان بابر اعظم سے کیا ناراضی ہوئی؟


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ساتھی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ جسے سن کر ثانیہ کا موڈ آف ہو گیا اور انہوں نے ناراضی کا اظہار کر دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک اور کپتان بابر اعظم کے ایک ورچوئل انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شعیب ملک نے بابر سے بابر سے انکی فیورٹ بھابھی کا نام پوچھا۔
شعیب ملک کے پوچھنے پر پہلے تو بابر اعظم سوچ میں پڑگئے پھر شعیب سے پوچھا کہ ’کیا صرف ایک بھابھی کا نام بتانا ہے؟‘ اس پر شعیب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جی ہاں صرف ایک بھابھی کا نام بتانا ہے، لہٰذا سوچ سمجھ کر جواب دینا کیونکہ اسوقت ساری بھابھیاں تمہیں دیکھ رہی ہیں۔‘
بابر اعظم نے سوچ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سرفراز احمد کی اہلیہ اُن کی فیورٹ بھابھی ہیں۔‘ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں شعیب ملک نے اپنہ اہلیہ سے پوچھا کہ ’آپ کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟ اور وجہ بھی بتائیں کہ وہ کرکٹر آپکو کیوں پسند ہے؟‘ شوہر کے پوچھنے پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ بطور کرکٹر بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑہ ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں۔‘ اہلیہ کا جواب سُن کر شعیب ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’یاد ہے ناں کہ بابر اعظم نے اپنی فیورٹ بھابھی کے سوال پر کیا جواب دیا تھا۔‘ جواب میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’جی ہاں! مجھے یاد ہے اور میں اس بات پر بابر سے خفا ہوں۔‘
شعیب ملک کی اہلیہ نے کہا کہ ’بابر سارا دن کھانا پینا ہمارے ساتھ کرتے ہیں، چائے ہمارے ساتھ پیتے ہیں، ہمارے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے ہیں، سوتے بھی ہمارے گھر میں ہین لیکن ہم اُن کی فیورٹ بھابھی نہیں بن سکیں تو کیا کر سکتے ہیں۔ اس پر شعیب ملک اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں کہ آپ کو کم از کم بابر کی ایمانداری کی تعریف کرنی چاہیے، اس پر ثانیہ مرزا جواب دیتی ہیں کہ ہاں میں جانتی ہوں کہ اس نے ایمان داری سے جواب دیا ہے لیکن میں نے بھی ایمانداری سے ہی اس کو بہترین کرکٹر قرار دیا ہے حالانکہ میں اس کی فیورٹ بھابھی نہیں ہوں۔

Back to top button