طلبہ کو ووہان سے نکالنے کیلئے ایک لمحہ تاخیر نہیں کرینگے:ظفرمرزا

وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ سے ویڈیوکانفرنس پرگفتگو کی اور انہیں ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ سے ویڈیو کال پر گفتگو کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں آپ کی تکلیف کا ہمیں احساس ہے، ہم نے آج چینی سفیرکے ساتھ تفصیلی ملاقات کی ہے اور صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لیا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ چینی سفیر سے ملاقات میں کورونا وائرس سے متاثرہ ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے مسائل پر بھی بات ہوئی ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ میں پچھلے کئی دنوں سے سو نہیں سکا، مجھے آپ لوگوں کی بڑی فکر ہے، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آپ کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی ہدایت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، حکومت پاکستان، ہمارا سفارتخانہ اور چین کی حکومت آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، آپ کی فلاح اور ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button