عالمی مارکیٹ میں سونا22ڈالر مہنگا، پاکستان میں50 روپے سستا

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت 1755 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کی کمی ہوگئی،قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 550 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 36 ہزار 788 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1 ہزار 710 روپے اور 1 ہزار 466 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
