عام انتخابات،عثمان ڈارکی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات منظور

سیالکوٹ این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور ہو گئی۔الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ آر او نے این اے 71 سے ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔آر او نے کاغذات میں سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیے تھے۔
