عمرڈاربازیاب،سیالکوٹ پولیس نے عدالت کو آگاہ کردیا

عمر ڈار بازیاب، تھانہ کینٹ میں ہیں۔سیالکوٹ پولیس نے لاہورہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔
عمرڈار کے مبینہ اغواء کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کیس پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے جسٹس باقر نجفی کی عدالت میں بیان دیا کہ عمرڈار کو بازیاب کرالیا گیا ہے اور انہیں سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وکیل نے بتایا کہ عمر ڈار پر 2 ایف آئی آر درج ہیں اور وہ تھانہ کینٹ میں زیرحراست ہیں۔

Back to top button