عدنان صدیقی ٹوئٹر سے نالاں وجہ سامنے آگی۔

عدنان صدیقی ٹوئٹر سے نالاں وجہ سامنے آگی۔ پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں ٹوئٹر پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او)، جیک ڈورسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ 22 کروڑ پاکستانی میرے بڑے وقت کے چھوٹے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں، یا یوں کہہ لیجیے کہ جس نے براعظموں میں کام کیا ہو’۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ کیا میں اب تک ٹوئٹر ہینڈل ویریفائڈ کیے جانے کا اہل نہیں ہوں؟

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے adnanwho# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ عدنان صدیقی کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 98 ہزار سے زائد ہے لیکن وہ اب تک اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک سے محروم ہیں۔

انہوں نے 2007 میں انجلینا جولی اور عرفان صدیقی کے ساتھ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں کام کیا۔

بعدازاں عدنان صدیقی نے 2013 میں بولی وڈ فلم ’مام’ میں بھی کام کیا جس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی شامل تھیں۔

عدنان صدیقی ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ پاکستان اور ترکی کے پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی ڈراما سیریز پر کام کر رہے ہیں۔

Back to top button