علامہ اقبال کا 144واں یوم پیدائش ، گارڈز کی تبدیلی
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا 144واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں اور سلامی دی۔
مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تھے۔
مزار اقبال پر اہم شخصیات نے حاضری دیتے ہوئے فاتح خوانی کی جبکہ اپنے تاثرات بھی کتاب میں درج کیے۔
