ڈالر کی اونچی اُڑان ، 172 روپے سے تجاوزکر گیا

ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، ایک دن کے دوران ڈالر 1.63 روپے مہنگا ہونے کے بعد 172 روپے 14 پیسے پر آ گیا ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کے لین دین سے وابستہ ادارے ڈالر خرید تو رہے ہیں لیکن انتہائی محدود پیمانے پر فروخت کی جا رہی ہے ۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی 500 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کئے جانے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔
