’’علی ظفر کی آئمہ بیگ کیساتھ PSL 9 میں دھماکے دار انٹری‘‘

معروف گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ PSL 9 میں دھماکے دار https://youtu.be/UIR9j_r40kYانٹری کر دی ہے، دونوں گلوکار ایک ساتھ ترانہ گنگنائیں گے، پی ایس ایل کا سٹیج سجنے کو کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اس کا ترانہ سننے کیلئے کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔طویل انتطار کے بعد اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ علی ظفر اور آئمہ بیگ پی ایس ایل 9 کا ترانہ گنگنائیں گے۔علی طفر نے آخری بار 2018 میں پی ایس ایل کا ترانہ گنگنایا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے کُل 3 ترانے گنگنائے ہیں اور تینوں ہی یکساں مقبول ہوئے ہیں۔سیزن 9 کا ترانہ گنگنانے سے متعلق دونوں گلوکاروں نے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر مقامی سوشل میڈیا ویب سائٹ کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے کہ وہ اور علی ظفر رواں سال ہونے والے پی ایس ایل کا ترانہ گنگنائیں گے۔قبل ازیں علی ظفر نے ’’انڈیپنڈنٹ اردو‘‘ کو بتایا تھا کہ ان سے پی ایس ایل کے ترانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آفیشل طور پر رابطہ کیا گیا اور 2 ماہ کی محنت کے بعد ان سے معذرت کر لی گئی۔ علی ظفر کے منیجر کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر پی سی بی کو کسی ایک پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے تحفظات کا سامنا تھا جس وجہ سے علی ظفر کو پی ایس ایل کے ترانے کے پروجیکٹ سے باہر کر دیا گیا۔علی ظفر نے 2016 میں پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن کے لیے پی ایس ایل کا پہلا ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘ کمپوز اور پرفارم کیا، 2017 میں پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے لیے علی ظفر نے ایک بار پھر ’اب کھیل جمے گا‘ کے عنوان سے جوش بھرا ترانہ پیش کیا تھا۔ علی ظفر نے 2018 کے سیزن کے لیے ’دل سے جان لگا دے‘ کمپوز کرکے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، دوسری جانب آئمہ بیگ نے 2022 کے سیزن ’سب ستارے تمہارے‘ میں گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ اور 2019 میں نصیبو لال اور ینگ سٹینرز کے ہمراہ پی ایس ایل ترانے کا حصہ تھیں۔یاد رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا، 34 میچوں پر مشتمل اس ٹی20 ٹورنامنٹ میں کراچی سب سے زیادہ 11میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں، ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔

Back to top button