عمان کےنئےسلطان نےابوظہبی شیخ سےمصافحہ نہیں کیا

سلطنت عمان کےنئےسلطان ہیثم بن طارق کےابوظہبی کےحکمران شیخ محمد بن زیدسےہاتھ نہ ملانےکی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سلطان قابوس کے انتقال پرمسقط کے شاہی محل پہنچے جہاں انہوں نے نئے سلطان سے تعزیت کی اورگہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا۔
شاہی محل آمد پرنئے سلطان نے معززمہمانوں کا استقبال کیا اوراورفرداً فرداً مصافحہ کیا، اس موقع پردونوں رہنماؤں نے مختصرگفتگو کی جس کے بعد شیخ محمد بن زید روانہ ہونے لگے تورسمی مصافحہ کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تاہم شیخ ہیثم بن طارق نے ہاتھ ملانے سےانکارکیااورآگے کی طرف چلنے لگے۔ اس واقعےکےفوراً بعد عمان کےسلطان اورشیخ محمد بن زید نے بلآخرمصافحہ کیا اوروہاں سےروانہ ہوگئے۔
خلیجی خطےکی روایات کے مطابق اورعمانی رسم و رواج کے تحت اپنے مہمان کی تعظیم کرنے والا میزبان اس وقت تک ہاتھ پیچھے رکھتا ہے جب تک مہمان دروازے تک نہ پہنچ جائے۔ اسی روایت کو برقراررکھتے ہوئے نئے سلطان نے بھی معزز مہمان سے روانگی کے وقت ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پرایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مرحوم سلطان قابوس نے مرحوم شیخ زید سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا۔
#الامارات و #عمان علاقه قديمه بناها المغفور لهما بأذن الله #زايد و #قابوس وهاهم خلفهم #هيثم_بن_طارق و #محمد_بن_زايد يسيرون على نهجهم .. #الامارات_لن_تنسى_قابوس pic.twitter.com/zIAGGkLyPj
— خالد بن ضحي (@KH_KDK) January 13, 2020
