لندن میں اوبرڈرائیورکا سونم کپورکےساتھ غیراخلاقی رویہ

بولی وڈ اداکارہ سونم کپورنے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’اوبر‘ کے ڈرائیوران کےساتھ نامناسب اندازمیں پیش آئے۔ سونم کپورنے اوبر‘ڈرائیورکے نامناسب انداز کی شکایت ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی انہوں نے برطانیہ کی سرکاری ایئرلائن کےغیر ذمہ دارانہ رویے کی شکایت کی تھی۔
سونم کپورنے رواں ماہ 9 جنوری کو ایک ٹوئٹ کے ذریعےبرٹش ایئرویزکی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایئرلائن نے دوسری باران کا سامان غائب کیا ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں برٹش ایئرویز کو مینشن کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایئرلائن نے ایک ہی مہینےمیں دوسری باران کے بیگ غائب کیے ہیں اورساتھ ہی اداکارہ نے ایئرلائن کو خبردارکیا تھا کہ اب وہ آئندہ ان کے ساتھ سفر نہیں کریں گی۔
ایئرلائن کے نامناسب رویے کے بعد اب سونم کپور نے لندن میں ’اوبر‘ ڈرائیور کے نامناسب رویےکی شکایت کی ہےاورساتھ ہی اپنےمداحوں کوخبردارکیا ہےکہ وہ آئندہ لندن میں اوبر کے ساتھ سفر نہ کریں۔سونم کپور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’لندن میں اوبرکے ساتھ سفرکے دوران وہ انتہائی خوف زدہ ہوگئیں اورانہیں ڈرائیورکےنامناسب رویےنےہلا کررکھ دیا‘۔
اداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان سے خیریت دریافت کی اورپوچھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے؟
Hey guys I’ve had the scariest experience with @Uber london. Please please be careful. The best and safest is just to use the local public transportation or cabs. I’m super shaken.
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) January 15, 2020
اداکارہ نے چند مداحوں کوجوابات بھی دیے اورانہوں نے مداحوں اورلوگوں کو کہا کہ وہ آئندہ لندن میں اوبرکے ساتھ سفر نہ کریں اوراگرسفرکریں تو وہ پہلے ہی احتیاطی تدابیراپنا لیں۔ اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ لندن میں نجی اورعوامی گاڑیوں میں سفر کریں۔

اداکارہ کی ٹوئٹ کے بعد ’اوبر‘ نے بھی ان سے معزرت کی اور اداکارہ کو کہا کہ وہ واقعے کی تفصیلات اپنے ای میل اور فون نمبر کے ساتھ انہیں بھیجیں۔

اوبر کے سوال پراداکارہ نے انہیں جواب دیا کہ انہوں نے واقعے کے فوری بعد ہی اوبر کو شکایت کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہیں اور شکایت کے اندراج کے لیے بھی اوبرکو اپنا سسٹم اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے اوراب جوان کے ساتھ ہونا تھا ہوگیا اب کچھ نہیں کیا جا سکتا۔اداکارہ کی جانب ڈرائیور کے نامناسب رویے کی شکایت کرنے اور انتہائی خوف کی بات کرنے کے بعد کئی لوگ یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے کہ آخر اداکارہ کے ساتھ ڈرائیورنے کیا کردیا تاہم اداکارہ نے اس کی وضاحت نہیں کی۔
