عمران خان جیل گیا تو اسے لگ پتا جائے گا

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جولائی اوراگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا، عمران خان جیل گیا تو اسے لگ پتا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے لاپتا افراد کیس کے معاملے میں کہا کہ جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کہیں نہیں ہوسکتی، آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو غائب کرکے لاپتا کردیں اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا، چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا ہے اس سے لوگوں کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے۔
انکا کہناتھا کچھ حقیقتیں ایسی ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں ہوسکتیں، مسئلے کے حل کے لیے مدد اس صورت ہوسکتی ہے اگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ان کیمرا سماعت کریں۔
رانا ثنا اللہ سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں جیل جا کر اور خطرناک ہو جاؤں گا، جس پرانکا کہنا تھا یہ صرف کرنے والی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی، ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے عمران خان کو جولائی اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا۔
