عمران خان سے ویون رچرڈز ، ڈیوڈ گاور کی ملاقات

سابق کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گور نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران کرکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں کرکٹ کے قومی فروغ ، نوجوان کھلاڑیوں کو سہولیات اور مواقع کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں سٹیڈیم بنانے کے بارے میں ہدایات دی گئی ہیں ، واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل تین فتوحات کے بعد گروپ میں سرفہرست ہے۔

Back to top button