عمران خان پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کر رہے ہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں لیگی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی دفتر بنانے جا رہی ہے، ایسا قانون بنایا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک، پارلیمنٹ یا حکومت کو نہیں بلکہ عالمی اداروں کو جوابدہ ہوگا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا جب وزیراعظم پاکستان نیب میں پیش ہو سکتا ہے تو گورنر اسٹیٹ بینک کیوں نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم کی جانب سے مالاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کے افتتاح پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا عمران خان ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں اور ہم ہی کو باتین سناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان مان جائیں آپ کو حکومت چلانا نہیں آتی، آپ کی تیاری نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button