عمران خان کا آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایمز پر کرانے کا عزم

وزیراعظم عمران خان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2023 میں کسی بھی قیمت پر پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (ای وی ایمز) کے ذریعے ہی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے اگلے عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا ووٹ ضرور دیں گے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رواں سال قوم 12 ربیع الاول سے پورے ہفتے عید میلادالنبیﷺ کا جشن منائے گی ۔ ملک میں مہنگائی کے بارے میں وزیر اعظم کا خیال تھا کہ دیگر ممالک کے مقابلے ملک میں افراط زر اب بھی کم ہے۔

وفاقی کابینہ اس قبل ہی فیصلہ کرچکی ہے کہ صارفین کو موسم سرما کے دوران بجلی پر 7 روپے کا ریلیف دیا جائے گا جس سے قدرتی گیس کی کھپت کم ہو سکے گی ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹروں کے ونگ کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کی صلاحتیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا ہے۔

Back to top button