عمران خان کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ڈان نیوز کے پروگرام میں کہا کہ ’عمران خان یہ طے کر کے گئے تھے کہ اگر میں گرفتار ہوں تو کس نے کیا کرنا ہے، کہاں پر رکنا ہے، کس کی کس جگہ پر ڈیوٹی ہو گی، یہ سارا کچھ پہلے سے طے شدہ تھا۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا تو رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’بلکل، کیوں نہیں چلے گا۔ادھر جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹالک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے دور میں سول افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چل چکے ہیں۔
