امریکن اور کینیڈین ارکان اسمبلی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے

 امریکن اور کینیڈین ارکان اسمبلی عمران خان کی حمایت میں سامنے آ گئی۔

امریکا کی قومی سلامتی امور کے سابق مشیر جان بولٹن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ا ہے۔جان بولٹن نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک پاک امریکا تعلقات میں رکاوٹوں اور تناؤ بڑھانے کا سبب ہے، سویلینز کے مقدمات ملٹری کورٹس میں نہیں چلائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور عدم استحکام کا تسلسل کسی کے مفاد میں نہیں۔

پاکستان کی صورتحال پر 16کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے،  پاکستان میں تشددکے تمام واقعات سمیت بےگناہ شہریوں، صحافیوں اور  دیگر افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

متن کے مطابق گرفتار افراد  پر مقدمات سول عدالت میں چلائےجانے چاہئیں، عمران خان پر عائد الزامات کھلی عدالت میں واضح کیے جائیں اور پاکستانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ آزاد اور  شفاف انتخابات سے کرنا چاہیے۔یہ بھی لکھا گیا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کی حکمرانی کیلئے ساتھ دیں گے، پاکستان کی صورتحال پرآپ کے ٹھوس ردعمل کے منتظر ہیں۔

خط پر کینیڈین اراکین پارلیمنٹ  اقرا خالد، شفقت علی، سمیر زبیری، پال شیانگ، یاسر نقوی اور  دیگر  نے دستخط کیے۔

Back to top button