عمران نیازی اب تمہیں اپنےکیے کا جواب دینا ہوگا

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی اب تمہیں اپنےکیے کا جواب دینا ہوگا۔

جہلم جلسے میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں انکا کہناتھا اقتدارسےمحرومی نےعمران خان کوحواس باختہ کردیا، آصف زرداری پر کبھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

شرجیل میمن نے کہا عمران خان شوق پورا کرلیں ،سندھ کےلوگ آپ کوگھاس نہیں ڈالیں گے، سندھ کےلوگ سیاسی طورپرباشعورہیں، سندھ کےعوام نیازی کےجھانسےمیں کبھی نہیں آئیں گے،2018 میں بھی سندھ کےعوام نےآپ کو دن میں تارے دکھا دیئے تھے۔

Back to top button