عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر کسی کو عمران خان کی نااہلی کا ثبوت چاہئے تو ان کا تازہ انٹرویو پڑھ لے، عمران ںیازی ملک کیخلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پار کرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں، میں ترکی میں ہوں اورپاکستان اورترکی کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کر رہا ہوں۔
عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگران لوگوں کو اقتدار سے نہیں نکالا گیا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے اور ایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے 3 ٹکڑے ہوں گے۔
