سائفرغائب کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا،سائفرغائب کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سائفر غائب ہونےکے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

انکا کہناتھایہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے اور قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔

مریم نواز نے کہاایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا، اب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم ہوگیا،مجھ سے سائفر گم گیا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں تصدیق کی تھی کہ سائفر کی جو کاپی اُن کے پاس تھی معلوم نہیں وہ کہاں غائب ہوگئی ہے۔

Back to top button