کورونا سے ایک اور مریض جاں بحق ،46نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 10 ہزار371 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.38 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
