ایران معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دےگا: باقر قالیباف

 

 

 

ایران کے چیف مذاکرات باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر ایران خاموش نہیں رہے گا، ایران معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دےگا۔

باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا اور اسرائیل عبوری معاہدے پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا، ایران امریکا اور اسرائیل سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر ایران خاموش نہیں رہے گا، امریکا ایران کا فوجی طور پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکیاں بے بنیاد اور بے وقعت ہیں، حالیہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، بالآخر امریکا کو خود ہی جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔

 

Back to top button