عمران خان کی صحت اور علاج ہماری اولین ترجیح ہے : علیمہ خان

 

 

 

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تمام حقوق، صحت اور علاج ہماری اولین ترجیح ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد صرف عمران خان کی قید تنہائی ختم کرانے اور علاج کےلیے ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہفتہ وار 18 افراد کی ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہورہا،ملاقات کرانا احسان نہیں،عمران خان کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

اتحادیوں کے تحفظات،کیا بلوچستان کابینہ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے؟

انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو تحریک اور تنظیم سازی سے متعلق پیغامات پہلے ہی دیے جاچکے ہیں، عمران خان نے انہیں پی اے سی سے مستعفی ہوکر خیبرپختونخوا میں تنطیم سازی کا کہا تھا۔

 

Back to top button