پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کےلیے این او سی جاری کردیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کےلیے این او سی جاری کردیے ہیں۔
پی سی بی ذرائع کےمطابق محمد حارث،شاداب خان، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کیےگئے ہیں۔
اس کے علاوہ شامل حسین، عثمان خان، علی شبیر، مہران ممتاز، محمد فاروق، محمد عمران ، محمد باسط اور خلیل احمد کو بھی این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔
13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کےلیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کو پی سی بی نے کیربئین پریمئیر لیگ کےلیے این او سی جاری کیا۔
