فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر خارجہ سے تہران میں ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایران کےلیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کےلیے آج ہی تہران پہنچے ہیں۔تہران آمد پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ان کے ہمراہ ایران کے وزیر دفاع اور اعلی سول و ملٹری حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر دفاع سید مجید ابن رضا اور دیگر اعلیٰ فوجی و سول قیادت سے ملاقات ہوئی تھی جس دوران انہوں نے شہید علی خامنہ ای کو خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی میت گرینڈ مصلیٰ میں رکھی گئی ہے، جہاں 100 سے زائد ممالک کے وفود مرحوم کی آخری رسومات میں شامل ہونے کےلیے شریک ہو رہے ہیں۔علی خامنہ ای کے جسد خاکی کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد کے تابوت بھی رکھےگئے ہیں۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
نماز جنازہ کے اجتماعات 4 سے 6 جولائی تک تہران میں اور 7 جولائی کو قم میں ہوں گے جب کہ 8 جولائی کو جسد خاکی عراق لےجایا جائے گا جہاں نجف اور کربلا میں نماز جنازہ کے اجتماعات ہوں گے۔پھر میت واپس ایران لاکر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردخاک کیا جائےگا۔
