وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ  گرینڈ امام خمینی مصلیٰ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔

تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

سپریم لیڈر کی آخری رسومات: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا، جب کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے بھی ایرانی حکام سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ایران کےلیے خیر و سلامتی کی دعا بھی کی۔

 

Back to top button