وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے دورے پر استنبول پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے دورے پر استنبول پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترک وزارت خارجہ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول پہنچے ہیں۔
اعلامیہ کےمطابق دونوں رہنما پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے،ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر توجہ دی جائےگی۔ دونوں رہنما علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جس میں خصوصی اقتصادی زونز،توانائی،آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیےجائیں گے۔نجکاری سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائے گا،بزنس کانفرنس میں ترکیہ کے کاروباری رہنما،سرمایہ کار، اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کریں گے۔
