سپریم کورٹ : ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی متنازعہ ٹوئٹس کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں کو سماعت کےلیے مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6 جون کو درخواستوں پر سماعت کرےگا،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ میں شامل ہیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی درخواستوں پر 15 روز میں فیصلہ کرنےکا حکم دیاتھا تاہم 15 روز میں فیصلہ نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں۔
