عمران کی نااہلی کی درخواست پرمزید دلائل طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت
عدالت عالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریر ی حکم نامے میں درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل دیں۔رکن ا سمبلی کی ناااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا بنیادی سوال ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں عدالت کی معاونت کریں۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اپنے گوشواروں اور بیان حلفی میں اپنی بیٹی سے متعلق معلومات چھپائیں۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار کے مطابق عمران خان نےکاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں بیٹی کی معلومات چھپائیں، درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی بیٹی برطانیہ میں رہائش پذیر ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 22 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت کے استفسار پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہری محمد ساجدکے وکیل نے کہا تھا کہ عمران خان نے بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔
