عوام نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش کا جواب ووٹوں سے دیا

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا، عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پارٹی کی صوبائی قیادت سے مشاورتی اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے عمران خان نے کہانوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا، عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کو ٹیم ورک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب کے الیکشن میں بھرپور محنت کی۔ پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین عمران خان کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، سینیٹر شہزاد وسیم، مراد سعید، اسد عمر، فواد چودھری، شیریں مزاری، حماد اظہر، اسد قیصر، عمر ایوب، ڈاکٹر یاسمین راشد، سیف اللہ نیازی، شفقت محمود اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان بنی گالہ پہنچے ہیں۔ ضمنی انتخابات جیتنے پر کور کمیٹی اجلاس میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج عوام سے خطاب کریں گے جس میں وہ موجودہ صورتحال پر پارٹی کا پالیسی بیان دیں گے۔

Back to top button