عیدالاضحیٰ پر سنیما جانیوالے ایک ٹکٹ پر تین فلمیں دیکھ سکیں گے

عیدالاضحیٰ پر سنیما جانے والے ایک ٹکٹ پر تین فلموں کو انجوائے کرسکیں گے۔
بڑی عید پر ریلیز ہونے والی ’تیری میری کہانیاں‘ 3 کہانیوں پر مبنی ایک مختلف شارٹ فلم ہے جس کی کاسٹ میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے ہیرو اداکار وہاج علی بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔
جب کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ مہوش حیات ان کے ہمراہ دکھائی دیں گی ۔
سیمی نوید کے مطابق ‘ان ڈائریکٹرز میں سر فہرست ندیم بیگ، مرینہ خان اور نبیل قریشی ہیں گو کہ تینوں ہدایتکاروں نے الگ الگ کہانی پر کام کیا ہے لیکن ان کا ساتھ میں ہونا ہی ایک منفرد تجربہ ہے’۔
اس سوال کے جواب پر کہ کیا حالیہ مقبولیت کی وجہ سے وہاج علی کو اس فلم میں جگہ دی گئی ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی؟ سیمی نے جواب دیا کہ یقیناً اس کے پیچھے ایک عنصر وہاج کی مقبولیت کا بھی تھا لیکن جب ہم نے اس فلم پر کام کرنےکا سوچا تو سب سے پہلے وہاج علی ہی ذہن میں آئے ۔
انہوں نے فلم کی ہیروئن سے متعلق کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی مہوش حیات کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ایک بہت ہی کمال اداکارہ ہیں لہٰذا ہم نے انڈسٹری کے ’ہارٹ تھراب‘ وہاج کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات کا انتخاب کیا جن کے کام کے بین الاقوامی سطح پر چرچے ہیں۔
