عید کے موقع پر سیاحت پر مکمل پابندی عائد

حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی۔
وزارت داخلہ نے این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے جاری کردیے جس کے تحت 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی، سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورینٹس، پبلک پارکس، ساحلی مقامات اور ہوٹل مکمل بند رہیں گے جب کہ عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ عید کی تعطیلات میں مری، گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی، ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی جب کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔ وزارت داخلہ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائےگی جب کہ اعتکاف، شب قدر، جمعۃ الوداع اور عید کےلیے ایس اوپیز کا بروقت اجرا کیا جائے گا۔
252041 8655495 updates

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button