فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں کسی تماشے کی اجازت نہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ جب ملک کے حالات بہتر ہونےلگتے ہیں تو ان کا فتنہ فساد شروع ہوجاتاہے،فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں جلسے کی آڑ میں کسی تماشے کی اجازت نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ فتنہ گروپ جلسے کی آڑ میں فساد پھیلاناچاہتا ہے،تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون ہاتھ میں لینےکی کوشش کی تو سختی سےنمٹیں گے، ہمارےپاس ان کےارداوں کی ساری تفصیلات موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے کی کوئی پرواہ نہیں ہے،کسی وزیر اعلیٰ کےہاتھ میں فائل ہونی چاہیےیا بندوق؟ لاتوں کےبھوت باتوں سےنہیں مانتے، آج بھی راولپنڈی میں یلغار کا پروگرام بنایا ہوا ہے۔

عظمی بخاری کاکہنا تھاکہ جب ملک کےحالات بہتر ہونےلگتے ہیں تویہ فتنےسر اٹھا لیتےہیں۔فتنہ فساد کرنے والے پاکستان کی خوشی میں خوش نہیں ہو سکتے،آئی ایم ایف کو خط لکھنا ان کےلیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کاکہنا تھاکہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ طےپانے میں معیشت کی بہتری میں مدد ملےگی،وزیر اعظم کی تقلید کرتےہوئے باقی مسلم ممالک نےبھی اسرائیلی وزیر اعظم کا بائیکاٹ کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ راولپنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا گیاہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیاکوئی سیاسی جماعت اسلحہ کے ساتھ جلسہ کرنے آتی ہے؟ مزید کہنا تھا کہ چند شرپسند عناصر کسی بھی حالت میں پاکستان کی ترقی اور استحکام سےخوش نہیں ہو سکتے۔انہوں نےکہا کہ عالمی اداروں نےبھی تسلیم کیا کہ پاکستانی معیشت مستحکم ہورہی ہے،پاکستان میں مہنگائی کی شرح 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کو سنا، وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم کی تقریرکا بائیکاٹ کیا۔

عظمی بخاری کا کہناتھاکہ وزیرا عظم محمد شہباز شریف نےاقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کابھرپور مقدمہ لڑا۔

راولپنڈی میں آج پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث دفعہ 144 نافذ

Back to top button