فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کیخلاف قانونی مقدمہ واپس

پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ باہو فلمز کے سی ای او اور 1979 کی فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے خلاف دائر قانونی مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ اور اس ہی قانونی جنگ کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ 2017 میں اس قانونی کا جنگ کا آغاز ہوا تھا جب پرانی فلم کے پروڈیوسر نے نئی فلم کے پروڈیوسر پر مقدمہ درج کرایا تھا، مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے نئی فلم کے پروڈیوسر بلال لاشاری اور عمارہ حکمت پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کرایا تھا۔
لیکن اب انسائیکلو میڈیا اینڈ لاشاری فلمز پروڈکشن ان ایسوسی ایشن ود اے اے اے موشن پکچرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، قانونی مقدمہ ختم ہونے کے بعد اب مداحوں کو بیتابی سے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اداکار حمزہ علی عباسی سے نوری نتھ کا کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button