فواد چودھری کا مولانا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آرٹیکل 6 (بغاوت) کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے دھرنے کے دوران بیانات کا جائزہ لیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جائزے کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف سامنے آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ترجمانوں کےاجلاس میں بھی فضل الرحمان کےبیان پرانکوائری کامطالبہ کیاگیاتھا۔
