طوفان ’کیارا ‘نے شمالی یورپ میں تباہی مچادی

برطانيہ کو صدی کے سب سے خطرناک طوفان کا سامنا ہے، بحراوقیانوس میں اٹھنے والا سمندری طوفان ’کيارا‘ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، کئی علاقوں ميں آندھی سے درخت اکھڑ گئے، تيز بارش سے سيکڑوں پروازوں اور ٹرينوں کا شيڈول متاثر ہوا۔
طوفان نے برطانیہ،پولینڈ، سلوینیا، سوئیڈن، فرانس، جرمنی، بیلجیم اور سوئزرلینڈ کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، تیز ہوائوں اور برف کے باعث اکثر مقامات پر نظام زندگی معطل ہوگیا ہے ۔
برطانیہ کے شمالی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے متعدد درخت جڑوں سے اُکھاڑ دیے جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بند ہوگئی۔ طوفان کی وجہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ 200 سے زیادہ پروازیں منسوخ اور سیکڑوں ملتوی کردی گئیں۔
news 1581401056 1572ساحلی علاقوں کے قریب رہنے والے مکین اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے، ہزاروں افراد نے رات بغیر لائٹ کے گزاری۔ طوفان نے رہائشی علاقوں ميں قائم مکانوں اور ہوٹلوں کو بھی نقصان پہنچايا، کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے سڑکيں تالاب کا منظر پيش کرنے لگيں، 170 سے زائد مقامات پر سیلاب الرٹ جاری کردیا گیا۔
213985 5219914 updatesخراب موسم کے باعث شمالی انگلینڈ میں 100 سے زائد ٹرینوں جب کہ 200 پروازوں کو منسوخ کرديا گيا، جس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مسافر ریلوے اسٹیشنوں اور ایئرپورٹس پر پھنس گئے، مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث موٹر ویز بھی بند ہیں۔
دوسری طرف جرمنی ميں طوفان سيبائن سے تباہی کے خدشے کے باعث الرٹ جاری کرديا گيا، تيز ہواؤں کی وجہ سے جرمنی اور فرانس میں پروازوں کا شيڈول بھی متاثر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button