فواد چودھری کے مبینہ اغوا پر پولیس سے رپورٹ طلب

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے مبینہ اغوا کے بعد رہائی کی درخواست پر عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
فواد چوہدری کے وکیل اور چھوٹے بھائی فیصل چوہدری نے درخواست دائرکرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ فواد چوہدری کو غیر قانونی قید و حراست سے بازیاب کرایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ دن ساڑھے بارہ بجے کچھ لوگ عام کپڑوں اور وردی میں ملبوس ان کے بھائی فواد چوہدری کو اپنے ساتھ لے گئے۔
انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں تھے پھر بھی وہ لوگ انھیں غیر قانونی طور پر اٹھا کر لے گئے ہیں۔ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
