انسداد سموگ مہم میں گاڑیوں کو 19 لاکھ کے جرمانے

راولپنڈی میں انسداد سموگ آپریشن کے دوران گاڑیوں کو 19 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ صںعتی یونٹس کو 90 ہزار روپے کے جرمانے ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار کا کہنا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے جاری آپریشن کے دوران 15 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس کو 90 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ 9 صنعتی یونٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
ڈی سی راولپنڈی حسن وقار نے بتایا ہے کہ انسدادِ اسموگ آپریشن کے دوران 30 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی پر 2 اینٹوں کے بھٹوں کو سیل جبکہ 5 کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انسدادِ اسموگ کی کارروائی کے دوران 254 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 19 لاکھ 28 ہزار 450 روپے جرمانہ کیا گیا۔
