فیض حمید کی دھرنا کمیشن کو جواب میں کسی بھی سازش کی تردید

سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید نے دھرنا کمیشن کے سامنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اس وقت کی حکومت کیخلاف کسی بھی قسم کی سازش کی ترید کر دی۔
ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے کمیشن کی جانب سے دیے گئے سوالات کے جواب دے دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات حکومت کی ہدایت پر کیے تھے۔
جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی ۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے ، جس میں سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان بھی موجود ہیں۔
