قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا

پی ڈی ایم اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پشاور میں ایم این اے، ایم پی اے، بیوروکریسی اِن کی تھی لیکن قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب کے سامنے ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگ کرتے ہوئے کہا جہاں اسلام کی بات آئے وہاں انتہا پسند کہہ دیا جاتا ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کو مستحکم کرنے کی بات کرتے ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم نے بتایا کہ ہم کہتے تھے حکومتیں تمام دھاندلی کی پیداوار ہیں، پشاور میں ایم این اے، ایم پی اے اور بیوروکریسی ان کی تھی لیکن تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا گیا تو حشر سب کے سامنے ہے۔
سربراہ اتحاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے، امن کا مطلب انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔
تاہم 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے مخالفین کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

Back to top button