کرکٹر معین خان کے بیٹے کی اداکارہ مریم انصاری سے شادی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان اور معروف ٹی وی اداکارہ مریم انصاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ ’رومیو ویڈز ہیر‘ اور ’میرا سسرال‘ جیسے ڈراموں میں زبردست اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم انصاری اور اویس خان نے محبت کی شادی کی ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات میں مختلف اداکاروں کے رقص کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات 20 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوئی تھیں اور ان کی مایوں کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اداکارہ کو سہیلیوں کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔
مریم کی مایوں کی تقریبات کے بعد 20 اور 21 دسمبر کی درمیانی شب مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کی تقریبات کے لیے قوالی کا اہتمام کیا گیا۔ قوالی کی محفل میں اداکار علی انصاری اور ان کی منگیتر صبور علی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں علی انصاری، صبور علی، مریم انصاری اور اویس خان کو بھی قوالیوں پر جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب میں دیگر شوبز و اسپورٹس شخصیات نے بھی شرکت کی اور سوشل میڈیا پر قوالی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ مریم انصاری اور صبور علی کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں کورونا لاک ڈاؤن ہونے کے باعث انہوں نے سادگی سے نکاح کیا تھا۔ ان کے نکاح پر زیادہ تر لوگوں اور میڈیا نے سمجھا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی، تاہم اب دونوں کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
