قیدی نمبر 804کی دھمکی سے فرق نہیں پڑتا،عظمی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی نمبر 804کی دھونس،بلیک میلنگ اور دھمکی سے فرق نہیں پڑتا۔
عظمی بخاری کا عمران خان کی بھوک ہڑتال کی دھمکی کے ردعمل میں کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید جو شخص دیسی گھی کے مرغوں اور بکروں کے علاوہ رہ نہیں سکتا وہ بھوک ہڑتال کیسے کرسکتا ہے،مجھے لگتا ہے بھوک ہڑتال کی باتیں کرنے والے تو روزہ بھی نہیں رکھتے ہوں گے۔قیدی نمبر 804 کے جائز و ناجائز مطالبے مانے جا رہے ہیں، اڈیالہ جیل میں کتنے لوگ ہیں جنہوں دیسی گھی اور مٹن ملتا ہے، جیل میں ایک شیلف بنی ہوئی ہے جس میں امپورٹڈ کھجوریں ، بادام اور اخروٹ پڑے ہوتے ہیں،
وزیراطلاعات کاکہنا تھاکہ اگر قیدی کو لگتا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش اور ایک صوبے کو دوسرے سے لڑوانے کےلئے سازش کررہاہے۔اگر ملک کے خلاف سازش یا انقلاب لایا گیا تو پھر اس انقلاب کو واپس کرنا اچھی طرح آتا ہے،ملک کے خلاف آرٹیکل اور آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے باوجود انہیں قانونی طورپر ریلیف دیا جا رہا ہے۔
