پنجاب میں آٹے اور گندم کی نئی قیمتیں مقرر

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں آٹے اور گندم کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ خوراک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور،راولپنڈی 900،اٹک، جہلم 890، چکوال، شیخوپورہ ،قصور 870 روپے 10 کلوگرام آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر کیا گیا۔
گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال، چنیوٹ اور ننکانہ میں 820 روپے 10 کلوگرام آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر کیاگیا۔
فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا،ملتان،لودھراں ،ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپور میں 800 روپے 10 کلوگرام آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر کیاگیا۔
بہاولنگر اور رحیم یار خان 790، لیہ ،ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، میانوالی، خوشاب اور جھنگ میں 780 روپے 10 کلوگرام آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر کیاگیا۔
مظفر گڑھ 770 اور راجن پور میں 760 روپے 10 کلوگرام آٹا تھیلے کا ریٹ مقرر کیاگیا۔
