لانگ مارچ : پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتیں منظور

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عبوری ضمانتیں 28 جون تک منظورکر لی گئی ہیں۔
عدالت کی جانب سے پولیس کو 28 جون تک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا گیا ہے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو بھاٹی گیٹ کے مقدمے میں نامزد کررکھا ہے جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
جن رہنمائوں کی ضمانتیں منظور کی گئی ہیں ان میں حماد اظہر ،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید کے نام شامل ہیں جبکہ جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، مراد راس، عندلیب عباس سمیت دیگر کی بھی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
انسداد دہشتگری عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا، تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

Back to top button