لاہور: باغبانپورہ میں سڑک اچانک دھماکے سے پھٹ گئی

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں زیر زمین دھماکوں سے مین روڈ پر دو جگہوں پر شگاف پڑ گئے ، پراسرار دھمکوں نے شہریوں کو شدید حیرت میں مبتلا کر دیا گیاہے لیکن ابھی تک اس کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے ۔
سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک موٹر سائیکل والا گزر رہاہے اور اچانک سڑک دھماکے سے پھٹ جاتی ہے ،خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ،دھماکے کی آواز سننے کے بعد جب لوگ باہر نکلے اور شگا ف دیکھا تو سمجھے کہ زیر زمین نالے کے اندر کسی نے دھماکہ خیز مواد پھینکاہے۔جس وجہ سے یہ دھماکے ہوئے ہیں۔

Back to top button