پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان سٹاک میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کم ہو کر 45 ہزار 612 پر بند ہوئے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 385 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 17کروڑ شیئرز کے سودے 6 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپےگھٹ کر 7 ہزار 822 ارب روپے ہے۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ