جب بھی پھنستا ہوں تو سرفراز احمد سے مدد لیتا ہوں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ کے دوران جب کبھی پھنستا ہوں تو سرفراز احمد سے مشورہ لیتا ہوں۔

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ میں ٹیسٹ میچز میں ہمیشہ مشورے کیلئے نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان کے پاس جاتا ہوں، جبکہ سینئر کھلاڑیوں سے بھی مدد لیتا ہوں اگر شعیب ملک میچ میں موجود ہوں تو ان سے بھی بات چیت ہوتی ہے۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ اگر کوئی زیادہ اہم مشورہ لینا ہو تو میں سرفراز کے پاس جاتا ہوں کیوںکہ ان کے پاس کپتانی کا تجربہ کافی زیادہ ہے اور سرفراز نے کئی عرصہ ٹیم کو لیڈ کیا ہے، جب بھی میں کہیں پھنستا ہوں تو سرفراز احمد سے مدد لیتا ہوں۔

ویرات کوہلی نے کپتانی سے دستبرار ہونے کا اعلان کردیا

بابراعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری ٹیم کے لیے یادگار لمحہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا تھا کیونکہ اس دن ہم بلاخوف کھیلے اور پریشر بھی نہیں تھا۔

Back to top button