لاہور ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ کرنیوالا وکیل گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

وکیل ماجد جہانگیر نے عدالتی فیصلہ کی مصدقہ نقل تاخیر سے ملنے پر لاہور ہائیکورٹ میں کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ شروع کردی ، بھاری بھرکم ڈنڈے سے شیشے توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل ماجد جہانگیر نے ہاتھ میں ڈنڈا اُٹھا رکھا ہے جبکہ اس دوران سیکیورٹی اہلکار اسے روکنے کی بھی کوشش کی لیکن اس نے طیش میں آ کر سیکیورٹی اہلکار کو پیچھے ہٹنے کا کہا۔

وکیل ماجد جہانگیر نے ڈنڈے کی مدد سے کاپی برانچ کے تمام شیشے توڑ ڈالے جس کے بعد ہائیکورٹ سیکیورٹی نے وکیل کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز تحفظ وکلا ایکٹ کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وکلا کو تشدد کی بجائے قلم اُٹھانے پر زور دیا تھا لیکن وکیل صاحب نے ایک نہ سنی اور جو جی میں آیا کر گزرے۔

ہائیکورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ وکیل کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے جبکہ بار کونسل کی جانب سے توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور وکیل ماجد جہانگیر کا لائسنس بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوھدری نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں ، کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گا ۔ عدالتوں کی سیکورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

Back to top button