لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت

لاہور کی عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایف آئی آر میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کی۔

جسٹس علی ضیاء کی معذرت کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور عدالت نے آج ہی درخواست دوسرے بینچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

Back to top button