لکی مروت،نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،8افرادقتل

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ پر فائرنگ کردی۔ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔
